1 جون 2014 - 12:56
شیعہ سنی علماء کی طرف سے بشار الاسد کی حمایت  کا اعلان

شام کے اکثر شیعہ اور سنی علماء نے دمشق کی مسجد عثمان میں جمع ہو کر بشار الاسد کی حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے اکثر شیعہ اور سنی علماء نے دمشق کی مسجد عثمان میں جمع ہو کر بشار الاسد کی حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ علماء نے تاکید کی ہے کہ شام کا بحران علما اور سیاسی شخصیتوں کے تعاون سے حل و فصل ہونا چاہیے۔
انہوں نے شام کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پورے ذوق و شوق کے ساتھ صدارتی انتخابات میں شرکت کریں۔
ادھر بشار الاسد نے دمشق کی بعض شخصیات سے ملاقات میں کہا کہ دمشق طول تاریخ میں تمام حملہ آوروں کے مقابلے میں ڈٹا رہا ہے اور آج بھی اپنے بیدار اور ہوشیار باشندوں کے بل بوتے پر دھشتگرد گروہوں کے مقابلے میں ڈتا ہوا ہے۔
انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ہر ملک کی طاقت اس ملک کے باشندوں کے ہاتھ میں ہوتی ہے کہا: جب تک یہ چیز لوگوں کے درمیان موجود رہے گی شام استقامت کر پائے گا اور دشمنوں کے تمام منصوبوں کو نقش بر آب کرتا رہے گا۔
واضح رہے کہ شام میں صدارتی انتخابات ۳ جون کو ہو رہے ہیں جبکہ بیرونی ممالک میں مقیم شامی باشندوں نے ۲۸ مئی تک اپنے حق رائے دھی کا استعمال کر دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲